Thursday, May 2, 2024

کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن ہو سکتا ہے ‏

کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن ہو سکتا ہے ‏
May 1, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی والے ہوشیار  رہیں ،  آج سال کا گرم ترین دن ہوسکتا ہے ۔ سورج کے تیور دکھاتے ہی پارہ 38 تک پہنچ گیا ، 42 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی  ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ تک گرمی کی شدید لہر چلے گی  ، طبی ماہرین نے زیادہ پانی پینے اور سر ڈھانپنے کا مشورہ دیتے ہوئے تیز دھوپ اور گرمی میں باہر نکلنے سے پرہیز کی ہدایت کر دی ۔

کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کے رحم و کرم پر ہوگا اور یہ لہر 3 سے 4 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

سمندر کنارے شہر سے سمندری ہوائیں بھی روٹھ گئیں  ، گرم اور خشک میدانی ہواؤں نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا  ، کراچی میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی ۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ کی گرمی کے پیش نظر اسکولوں کو ہدایات جاری

شدید گرمی نے شہری ہوگئے بے حال اور سورج نے تو دن میں تارے دکھادیے ۔

ہیٹ ویو کے پیش نظر سندھ حکومت نے بھی انتظامات کرلیے  ، شہر بھر میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں اور کیمپ قائم کردیے گئے ۔

کے ایم سی کے زیرانتظام 13 اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں  ۔

ایسے میں پولیس اہلکار سڑکوں پر فرائض کی انجام دہی میں مصروف  ہیں ، اور درخواست کر رہ ہیں کہ شہری بھی گرمی میں الجھنے کی بجائے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔

پولیس اہلکاروں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ ان کے لئے پینے کے ٹھنڈے پانی اور دھوپ سے بچاو کے انتظامات کئے جائیں۔