Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں آج تیسرے دن بھی سورج اپنے تیور دکھا رہا ہے

کراچی میں آج تیسرے دن بھی سورج اپنے تیور دکھا رہا ہے
May 7, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں آج تیسرے دن بھی سورج سوا نیزے پر محسوس ہو رہا ہے۔ شہر میں شدید گرمی ہے۔ سمندر ہوائیں بھی نہیں چل رہیں۔ کراچی میں سورج کے وار جاری ہے۔ گرمی کی شدت آج بھی برقرار ہے۔ کڑکڑاتی دھوپ اور سمندری ہوائیں بھی بند ییں۔ مئی میں ہی جون جولائی والا حال ہو گیا ۔ شہر مین ہیٹ ویو کا آج تیسرا دن ہے۔ انتہائی ضروری کاموں کی وجہ سے گھروں سے نکلنے والے شہری سائے تلاش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کہتے ہیں گرمی نے برا حال کر دیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب باسٹھ فیصد ہے۔ سمندری ہوائیں بھی تھمی ہوئی ہیں۔ شہری کراچی میں درختوں کے نہ ہونے کا شکوہ بھی کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں درخت  ہوں تو گرمی کی شدت سے بچ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والا کل بھی  سورج کی تپش کم نہیں کر سکے گا۔ کل بھی ہیٹ ویو کی  لہر برقرار رہے گی جبکہ ہفتے سے موسم کچھ بہتر ہونا شرو ع ہو جائے گا۔