Friday, March 29, 2024

کراچی میں آتشزدگی کے واقعات میں جانی و مالی نقصان ،فائر بریگیڈ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

کراچی میں آتشزدگی کے واقعات میں جانی و مالی نقصان ،فائر بریگیڈ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
July 20, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں آگ لگنے کے کئی بڑے واقعات رونما ہو چکے ہیں ، بڑےسانحات میں دیکھاگیاہےکہ فائربریگیڈ کئی کئی گھنٹوں تک آگ پر قابوپانےمیں ناکام رہتا ہے،صرف رواں برس کی بات کی جائے تو  کچھ واقعات میں قیمتی زندگیاں بھی لقمہ اجل  بن گئی ہیں۔

شہر کراچی اونچی نیچی عمارتوں کا جنگل ہے جس میں سات انڈسٹریل زون  موجود ہیں جب کہ آئے روز آتشزدگی کے واقعات  رونما ہوتے ہیں ۔ کبھی کسی اونچی عمارت میں آگ بھڑک اٹھتی ہے تو کبھی کسی فیکٹری میں ، اکثربڑی آ گ پرفائربریگیڈ کا محکمہ  آگ بجھانےمیں ناکام دیکھائی دیتاہے۔کئی کئی گھنٹوں تک شعلے بلند ہوتے رہتےہیں ، اور فائرمین پانی کا چھڑکاو کرتےجاتے ہیں۔

صرف رواں برس کی بات کی جائےتوفائربریگیڈ کی خراب کارکردگی نظرآجائے گی ، سال شروع ہوتی ہےتین ہٹی کےقریب جھونپڑیوں میں آگ لگی جس سے ایک بھی جھونپڑی نہ بچی۔

بیس جنوری کو سرجانی ٹاون بھینس کالونی میں لگنی والی آگ نے سےکئی باڑےخاکسترہوئے

درجنوں بھینس بھی جھلس کر مرگئیں۔

گیارہ جون کوسائٹ ایریا ٹیکسٹائل مل میں خوفناک آتشزدگی سے کڑوروں روپے کا مال جل گیا ، تیسری درجہ کی آگ میں ایک اسنارکل جواب دے گی تھی ۔

اس کےبعد آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پلازہ میں آگ لگ جس سے تین دفتر مکمل طور پر جل گئے ، سب ہی بڑے سانحات میں فائربریگیڈکا عملہ آگ پرفوری بجھانے میں ناکام دیکھائی دیا۔