Sunday, May 12, 2024

کراچی میں آتشزدگی سے متاثرہ جھگیوں کی جگہ خیمے لگادیے گئے

کراچی میں آتشزدگی سے متاثرہ جھگیوں کی جگہ خیمے لگادیے گئے
January 23, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں دو روز قبل خوفناک آتشزدگی سے متاثرہ جھگیوں کی جگہ عارضی خیمے لگا دیے گئے ، حکومت اور مخیر حضرات کی مدد سے بستی کے متاثرین میں کمبل ، کھانے پینے کی اشیاء اور گرم کپڑے تقسیم کئے گئے۔ کراچی میں دو روز قبل تینی ہٹی کے قریب جھگیوں میں  خوفناک آتشزدگی کے باعث مکینوں کے سائبان اور قیمتی اشیاء راکھ کا ڈھیر بن گئیں،  حکومت اور مخیر حضرات متاثرین کی مدد کو پہنچے، جہاں جھگیاں تھیں وہاں عارضی پناہ گاہ قائم کر دی۔ متاثرین کہتے ہیں ان کی زندگی بھر کا اثاثہ جل کر راکھ ہو گیا، حکومت ان کی مستقل رہائش کا کوئی انتظام کرے ۔ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے بھی متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا ، کمشنر کراچی  افتخار شہلوانی کا کہنا تھا کہ متاثرین کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں  گے۔ دوسری جانب کمشنر کراچی نے آگ لگنےکی تحقیقات کےلئے ڈپٹی کمشنر وسطی  کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی،کمیٹی 2 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔