Thursday, May 2, 2024

کراچی میں آئل ٹینکر الٹنے سے تیل سڑک پر گر گیا ‏

کراچی میں آئل ٹینکر الٹنے سے تیل سڑک پر گر گیا ‏
May 1, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں قائد آباد کےعلاقہ میں آئل  ٹینکر الٹنے سے تیل سڑک پر بہہ گیا ، علاقہ مکینوں نے جان کی پروا کئے بغیر آئل جمع کرنا شروع کردیا،پولیس نے پانچ  افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میںقائدآباد پل کے نیچے فرنس آئل سے بھرا ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا ، ٹینکر الٹنےسے ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا۔ علاقہ مکین  پہنچے اور جان کی پروا کئے بغیر ڈبوں  میں آئل بھرنا شروع کردیا۔پولیس کی نفری بھی موقع پرپہنچی اور شہریوں کو دور ہٹانے کی کوشش کی۔

احمد پور شرقیہ،ٹینکر سے گراتیل اٹھاتے آتشزدگی ، 195 افراد جاں بحق

پولیس نے آئل جمع کرنےوالے پانچ افراد کوحراست میں بھی لے لیا ، ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ بے احتیاطی سے آگ بھی لگ سکتی ہے۔ کچھ دیر بعد ہیوی مشینری کے ذریعے ٹینکر کو سڑک کے کنارے کرکے ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ دوسری جانب ڈیفنس میں پنجاب چورنگی پر تیز رفتار واٹرٹینکر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا ، حادثے میں ڈرائیو زخمی ہوا ۔