Friday, May 17, 2024

کراچی میں 8 سے10 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ،شہری بلبلا اٹھے

کراچی میں 8 سے10 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ،شہری بلبلا اٹھے
September 23, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے گیس کی قلت کو جواب بنا کر آٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، شدیدگرمی میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش سے شہری بلبلا اٹھے ۔ کہتےہیں کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی واضح خلاف ورزی کرنےپر کے الیکڑک کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوناچاہے۔ شہر کےمختلف علاقوں میں بجلی کی آٹھ سےدس گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری شہریوں کےلئے دردسربن چکی ہے ،  شدیدگرمی میں بجلی کی باربار بندش سےشہری  شدید پریشان ہیں۔قائدآباد سےکیماڑی اور بلدیہ ٹاون سےکلفٹن تک بجلی کی بندش کی جارہی ہے ۔شہری کہتےہیں دن میں بھی بجلی بند اور رات میں  میں بھی آنکھ مچولی ہوتی رہتی ہے۔ کے الیکٹرک کے1900میں سےایک ہزار سےزائد فیڈرز لوڈشیڈنگ کی زد میں ہیں ، سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود لوڈ شیڈنگ سےشہری حیران ہیں ، کہتے ہیں،کے الیکڑک حکام کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونا چاہے۔ کراچی والوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کےساتھ ساتھ بھاری بھرکم بلوں سےبھی پریشان ہیں۔