Monday, May 6, 2024

کراچی میں 5ہزار روپے کے نوٹ غائب !!! منی لانڈرنگ کا انکشاف

کراچی میں 5ہزار روپے کے نوٹ غائب !!! منی لانڈرنگ کا انکشاف
June 11, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں پانچ ہزار روپے کے نوٹ نایاب ہوگئے ہیں اورمنی لانڈرنگ کےلئے بڑی تعداد میں لانچوں میں بھر کر عرب ممالک اسمگل کئے جارہے ہیں۔ یہ انکشاف 92نیوز کے پروگرام ”ہوکیا رہا ہے؟“ میں تجزیہ کار ڈاکٹر فرخ سلیم نے کیا۔ ایان علی کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے بعد کرنسی اسمگلر محتاط ہو گئے اور انہوں نے لانچوں کے ذریعہ اسمگلنگ شروع کر دی ہے۔ ڈاکٹر فرخ سلیم نے مزید کہا کہ پاکستانی کرنسی کا عرب ممالک میں تبادلہ کیا جاتا ہے اور وہاں سے اوورسیز پاکستانی غیرملکی کرنسی کے بدلے یہی پاکستانی روپے حاصل کر کے واپس ملک بھجواتے ہیں۔