Friday, March 29, 2024

کراچی میں 34ویں جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز

کراچی میں 34ویں جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز
April 16, 2015
کراچی(سپورٹس ڈیسک)کراچی میں چونتیسویں جونئیر ہاکی چمپیئن شپ کا آغاز ہوگیاجس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مالی پریشانیوں کی شکار پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جو نئیرز کے دل رکھ لئےاورکراچی میں چونتیسویں جو نیئر ہاکی چمپیئن شپ کا انعقاد کر دیا،جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ چمپیئن شپ کے دوران کھلاڑیوں کی اسکروٹنی بھی ہوگی جبکہ سلیکٹرز بھی نو جوانوں کی پرفارمنس دیکھنے کے لئے ان پر نظریں جمائے نظر آئے۔ اس موقع پرکھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ چمپیئن شپ کے انعقاد سے کار کردگی دکھانے کا موقع ملے گا۔ چمپیئن شپ میں روزانہ تین میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل چوبیس اپریل کو ہوگا۔