Sunday, May 12, 2024

کراچی میں 3 مقامات پر آتشزدگی، 7 گودام اور درجن دکانیں جل کر راکھ

کراچی میں 3 مقامات پر آتشزدگی، 7 گودام اور درجن دکانیں جل کر راکھ
November 17, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے پُرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گوداموں میں آتشزدگی کے باعث 6 چھوٹے گودام اور ایک درجن دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں جبکہ لانڈھی میں بھی لکڑی کا ہی گودام آگ کی لپیٹ میں آگیا اور جامعہ کراچی کے قریب جھاڑیوں میں بھی آگ لگی۔ تینوں واقعات میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ [caption id="attachment_251867" align="alignnone" width="902"]کراچی، 3 مقامات پر آتشزدگی، 7 گودام، درجن دکانیں، جل کر راکھ،  92 نیوز کراچی میں 3 مقامات پر آتشزدگی، 7 گودام اور درجن دکانیں جل کر راکھ[/caption] اولڈ حاجی کیمپ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 7 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل موقع پر پہنچے اور فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔ شعلوں کا سنتے ہی گوداموں اور دکانوں کے مالک بھی پہنچ گئے  اور اپنی جمع پونجی راکھ ہوتا دیکھ کر کسی نے آنسو بہائے تو کوئی بے بس دکھائی دیا لیکن فائر فائٹرز کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ [caption id="attachment_251869" align="alignnone" width="900"]کراچی، 3 مقامات پر آتشزدگی، 7 گودام، درجن دکانیں، جل کر راکھ،  92 نیوز کراچی میں 3 مقامات پر آتشزدگی، 7 گودام اور درجن دکانیں جل کر راکھ[/caption] دوسری جانب لانڈھی میں بھی لکڑی کے گودام میں آگ لگی لیکن فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں کی مدد سے ایک گھنٹے میں بجھا دی گئی جبکہ جامعہ کراچی کے قریب جھاڑیوں میں لگنے والی آگ بھی ایک گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔