Sunday, May 19, 2024

کراچی میں 230ارب روپے کی کرپشن کے ثبوت پیش کیے جائیں :اعتزاز احسن

کراچی میں 230ارب روپے کی کرپشن کے ثبوت پیش کیے جائیں :اعتزاز احسن
June 12, 2015
  • اسلام آباد(92نیوز)اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کراچی میں اربوں روپے کی کرپشن کے بارے میں وضاحت دی جائے کہ یہ کام کب سے ہورہا تھا ، رینجرز  نے رپورٹ دی  ان کے پاس ثبوت بھی ہونگے،ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے ایک ہفتے بعد کرپشن کی بات  کی گئی اس کا مقصد بھی بتایا جائے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ الزامات لگائے جارہے ہیں اس کی وضاحت ضروری ہے 230 ارب روپے کا مخصوص ہندسہ کیسے اخذ کیا گیا ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ  وضاحت دی جائے یہ کرپشن اب شروع ہوئی ہے یا ماضی میں بھی ہوتی رہی ،ایرانی تیل سندھ میں کہاں سے آرہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چودھری اعتزاز احسن  نے کہا کہ کرپشن کی رپورٹ مبہم ہے اس حوالے سے ٹھوس شواہد فراہم کئے جائیں کیونکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت جبکہ مضبوط اپوزیشن بھی موجود ہےاس لئے ہر معاملے کی وضاحت ضروری ہے۔