Saturday, April 27, 2024

کراچی میں 10سے 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری،شہری بلبلا اٹھے

کراچی میں 10سے 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری،شہری بلبلا اٹھے
May 20, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کےالیکٹرک کو گرم موسم اور رمضان المبارک میں بھی کراچی والوں پر رحم نہ آیا ،بجلی کی 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ، طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے  شہری کہتے ہیں جائیں تو کہاں جائیں، کس کا در کھٹکھٹائیں ۔ ڈیفنس، کلفٹن، صدر، ملیر، شاہ فیصل، کیماڑی، لیاری، بلدیہ ٹاون، شیر شاہ، مواچھ گوٹھ، لانڈھی،کورنگی اور ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔ ادھر بن قاسم پاور پلانٹ کی فنی خرابی دور ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، پہلے پرزے کا بہانہ بنایا گیا، پرزہ آیا تو تنصیب میں وقت لگا، تنصیب ہوگئی تو ایک بار پھر آپریشنل ہونے کیلئے مزید وقت مانگ لیا گیا، ترجمان کےالیکٹرک کہتے ہیں بن قاسم پاور پلانٹ تاحال آپریشنل نہیں ہوا۔