Friday, March 29, 2024

کراچی میں 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

کراچی میں 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی
September 29, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بجلی کی  لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،بجلی کی بار بار بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی،شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی بندش کی وجہ سے گھروں میں رہنا مشکل ہوگیاہے۔

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،دن بھر میں کبھی دو تو کبھی تین  گھنٹوں کےلئے بجلی بند کی جارہی ہے ، بیشتر علاقے ایسےہیں جہاں رات  کےاوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ  ہورہی ہے ، اورنگی ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن،سرجانی ٹاون اور لیاقت آباد کےعلاقوں میں آٹھ سےدس گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔

قائدآباد،لانڈھی،ملیر،کورنگی اور شاہ فیصل کالونی کےعلاقوں کےمکین بھی بجلی بندش سےپریشان ہیں۔گلستان جوہر،گلشن اقبال،عزیزآباداورگلبرگ کےعلاقے بھی بجلی کی بندش سےمتاثرہیں ، کھارادر،لیاری،کیماڑی ،منظورکالونی اور رنچھوڑلائن  میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔لائینز ایریا اور قیوم آباد کےمکین  بھی بجلی لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں۔

آگ برساتا سورج اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سےشہری دہرے عذاب کا شکار ہیں ، کراچی والےسپریم کورٹ سےاپیل کرتےہیں کہ لوڈشیڈنگ کانوٹس لے۔