Friday, March 29, 2024

کراچی میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ معمول بن گیا

کراچی میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ معمول بن گیا
May 9, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا جبکہ کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ کی مرمت کرنے میں ناکام ہوگئی جس کے باعث شہر میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے۔ بجلی کی غیراعلانیہ بندش سے پریشان شہریوں کی زندگی پانی بحران نے بھی اجیرن بنادی ۔ عوام بھی کے الیکٹرک کیخلاف پھٹ پڑے ۔ عوام نے کہا اضافی گیس ملنے بعد بھی لوڈشیڈنگ ہے ۔ قیوم آباد، کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی ، گسلتان جوہر، گلشن اقبال، نیو کراچی، ناظم آباد، نیوٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ۔