Monday, May 13, 2024

کراچی میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری سراپا احتجاج

کراچی میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری سراپا احتجاج
September 26, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا، بیشتر علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر قائد کے علاقوں قائدآباد، لانڈھی، کورنگی، ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں بجلی غائب ہے، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور عزیز آباد میں بھی لوڈ شیڈنگ سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔ اورنگی، سرجانی، بلدیہ ٹاؤن، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی سے شہری عاجز آگئے۔ ناظم آباد میں علاقہ مکینوں نے بجلی کی بندش اور پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کیا۔