Friday, May 10, 2024

کراچی میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گیا

کراچی میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گیا
September 27, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا۔ شہر بھر میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے۔ وفاقی وزراء کی یقین دہانیاں کسی کام نہ آئیں، اور کے الیکٹرک نہ سدھرنے کی ٹھان لی، شہر کو نا کردہ گناہوں کی سزا، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کرکےدی جارہی ہے۔ کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا مشکل کردیا، کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کو بجلی کی بندش کی وجہ قرار دیا، اور شہریوں کو 10 سے 12 گھنٹے بجلی کے بغیر گزارا کرنا پڑ رہا ہے، کراچی کے شہری بھی کے الیکٹرک پر برس پڑے۔ اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، کورنگی، لانڈھی، کیماڑی، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، لائنزایریا، جیکب لائن، گلستان جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلبرگ، عزیزآباد، ناظم آباد، گلشن اقبال، قیوم آباد، ڈیفنس، کلفٹن، سمیت درجنوں علاقے کے الیکٹرک کے مظالم کا شکار ہیں۔