Friday, April 19, 2024

کراچی ، میٹرک کے بعد انٹر امتحانات میں بھی نقل مافیا سرگرم

کراچی ، میٹرک کے بعد انٹر امتحانات میں بھی نقل مافیا سرگرم
April 19, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں میٹرک کے بعد انٹر امتحانات میں بھی نقل مافیا سرگرم ہو گیا۔ وقت سے پہلے پیپر آؤٹ ہونا بھی معمول بن گیا۔

 کیسی  تیاری ، کیسی پڑھائی  پیپر شروع ہونے سے پہلے واٹس ایپ گروپ میں جائیں اور حل شدہ پرچہ آپ کے سامنے ہو گا۔ سندھ میں انٹر امتحانات میں بھی بوٹی مافیا آؤٹ آف کنٹرول  ہے۔

 آج بھی پرچے وقت سے پہلے آؤٹ ہوکر واٹس ایپ گروپوں میں  آگئے۔ کراچی میں  زووالوجی کا پرچہ چالیس منٹ پہلے ہی واٹس ایپ کے ذریعے طلبا کی پہنچ میں آگیا۔

 سکھر  اور گھوٹکی میں بھی انگلش کا پرچہ وقت سے پہلے واٹس ایپ گروپس کی زینت بن گیا۔ سر عام موبائل فون استعمال کیا جاتا رہا، جیکب آباد میں بھی نقل عروج پر رہی۔

 شکار پور، سانگھڑ، نوشہروفیروز، میر پور خاص، میرپور ماتھیلو میں بھی پرچے  آؤٹ ہو گئے۔ شکار پور میں طلبا کتابیں سامنے  رکھ  پرچے حل کر تے رہے۔

 نقل کی روک تھام کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں نتائج دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہیں۔  انتظامیہ کے دعووں کے باوجود نقل کا بازار گرم  ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔