Thursday, September 19, 2024

کراچی میٹرک کے امتحانات شروع، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہو گی

کراچی میٹرک کے امتحانات شروع، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہو گی
April 7, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ امتحانی مراکز کے اطراف میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ کنٹرول امتحانات کا کہنا تھا کہ 3لاکھ 25 ہزار طلبا امتحانات شرکت کریں گے۔ میٹرک کے امتحانات کے لیے 413 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں سے طلبا کے دو سو تئیس اور طالبات کے لیے ایک سو نوے امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ جن میں سے ایک سو سترہ امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لیے بھی آٹھ مراکز بنائے گئے ہیں۔ قیدی طالب علموں کے لیے سینٹرل جیل میں بھی ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ رہے گی۔ امتحانات کی نگرانی کے لیے بتیس سپیشل ویجی لینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔