Friday, April 19, 2024

کراچی ، میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات میں نقل مافیا سر گرم ‏

کراچی ، میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات میں نقل مافیا سر گرم ‏
April 8, 2019

کراچی (92 نیوز) کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات میں نقل مافیا سرگرم ہے  ، لیبر اسکوائر کے نجی اسکول میں قائم سینٹر میں طلبہ کھلے عام نقل کرتے رہے۔

کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات جاری  ہیں جہاں  بوٹی مافیا کو لگام دینا مشکل ہوگیا ۔ آج بھی دسویں جماعت کے اسلامیات کے پرچے میں طلبہ نقل کرتے رہے ۔

گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کوتوال بلڈنگ میں قائم امتحانی سینٹر پر تو انتہا ہوگئی، نقل کا اتنا مواد برآمد ہوا کہ آگ لگاکر جلانا پڑا ۔

 امتحانی سینٹر کے نگراں کا کہنا ہے روزانہ کئی کلو مواد نذرآتش کرنا پڑتا ہے ۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے مختلف امتحانی مراکز پر اچانک

چھاپے مارے  ، لیبر اسکوائر پر نجی اسکول میں کئی طلبہ وٹس ایپ کے ذریعے نقل کرتے رہے ، 3 طلبہ کا پرچہ منسوخ کردیا گیا  جبکہ  امتحانی مرکز کو بلیک لسٹ کردیا گیا ۔

اسٹیل ٹاؤن میں علامہ اقبال گرلز اسکول کے امتحانی مرکز میں سپرنٹنڈنٹ کو حاضری شیٹ پر دستخط  نہ کرنے پر معطل کردیا گیا ۔