Friday, April 26, 2024

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر مسعود عالم نیب ریڈار پر آگئے

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر مسعود عالم نیب ریڈار پر آگئے
July 25, 2020

کراچی ( 92 نیوز) میئر کراچی کے سب سے بااعتماد اور کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے بااثر آفیسرمسعود عالم  نیب کے ریڈار پرآگئے،نیب نےمیئرکراچی کو خط لکھ کر مسعود عالم سے متعلق تمام ریکارڈ  27 جولائی تک طلب کرلیا۔

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹرنیب کےریڈار پر پر آگئے ، نیب نے گریڈ بیس کے آفسر مسعود عالم کےگرد گھیرا تنگ کردیا ، نیب کی جانب سےمیئرکراچی وسیم اختر کو خط لکھاگیاہے ۔

خط میں مسعود عالم کی  کےایم سی میں بھرتی اورتعیناتی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ، پرسنل فائل کی کاپی طلب کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے پوچھاگیاہےکہ کس تاریخ کو کےایم سی میں بھرتی ہوئے کب کب ترقی ہوئی اورکہاں کہاں پوسٹ ہوئی  ، اثاثوں  کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے ۔

نیب نےخط میں کہاکہ مسعود عالم کےخلاف محکمہ میں کوئی انکوائری ہورہی ہےتو وہ بھی فراہم کی جائے ، نیب کاخطر میئر کراچی کےآفس میں موصول ہوگیا۔

چند ماہ پہلے ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر مسعود عالم کوبیرون ملک روانگی سے بھی روک دیا تھا۔