Friday, April 19, 2024

کراچی : میئر ،ڈپٹی میئر کا حلف ایک بار پھر مشکل میں پڑ گیا

کراچی : میئر ،ڈپٹی میئر کا حلف ایک بار پھر مشکل میں پڑ گیا
August 29, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے میئراور ڈپٹی میئر کا حلف ایک بار پھر مشکل میں پڑ گیا ہے ۔ حلف لینے کیلیے سیشن ججز کو سندھ ہائیکورٹ کی کلیئرنس نہ مل سکی ۔اب چیئر مین اور وائس چیئرمین ڈسٹرکٹس کی حلف برداری بھی ممکن نہیں ہے ۔ ذرائع کےمطابق بغیر اجازت سیشن ججز کو پریذائیڈنگ افسر نامزد کرنے پر  ہائیکورٹ برہم ہوگئی ہے۔اور تمام سیشن ججز کو حلف لینے سے روک دیا ہے۔