Friday, April 19, 2024

کراچی : مکان سے عسکری ونگ کے اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

کراچی : مکان سے عسکری ونگ کے اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی
November 23, 2016

کراچی (92نیوز) سندھ رینجرز نے کراچی میں بدامنی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا۔ گڈاپ ٹاو¿ن سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کر کے عسکری ونگ کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے گڈاپ ٹاون سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرکے سرگرم عسکری ونگ کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ اسلحہ مکان کے تہہ خانے میں چھپایا گیا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد کردہ اسلحے میں تین بے بی ایس ایم جیز، تین بارہ بور ری پیٹر، تین پستول، دو ایس ایم جیز، ایک ایل ایم جی، ایک سیون ایم ایم، ایک ایٹ ایم ایم، ایک نائن ایم ایم پستول اور ایک بتیس بور پستول شامل ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایم جی کے سولہ سو پچاس راونڈز، ایٹ ایم ایم کے تین سو پچاس، بارہ بور کے پچاس، تیس بور کے پچاس راونڈز اور سترہ میگزین بھی برآمد کئے گئے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ سرگرم عسکری ونگ کے زیراستعمال اسلحہ بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کیلئے چھپایا گیا تھا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق رینجرز نے سکھن میں کارروائی کرکے ڈکیتی میں ملوث ملزم الیاس کو گرفتار کرکے پستول اور دو مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لیے۔ ملزم نے دوران ڈکیتی دو افراد کو زخمی کیا تھا۔