Tuesday, April 23, 2024

کراچی ، مڈل کلاس کی طالبات کیسے آئس سپلائر بنیں ، انکشاف سامنے آگیا

کراچی ، مڈل کلاس کی طالبات کیسے آئس سپلائر بنیں ، انکشاف سامنے آگیا
March 4, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اپر کلاس کے بعد مڈل کلاس کی طالبات کیسے آئس سپلائربنیں؟ ، گروہ سمیت پکڑی جانے والی طالبات کےبارے میں اہم انکشافات سامنےآگئے۔ شارع فیصل سے گروہ سمیت پکڑی جانیوالی طالبات کوایڈونچر کے شوق سے منشیات کی لت لگی، ایس پی گلشن اقبال کے مطابق پیسوں کی کمی کی وجہ سے گرفتار طالبات نے اپنی دوستوں کو بھی آئس کی عادت میں مبتلا کیا۔ طالبات منشیات کی عادی ہونے کے بعدسپلائر گروپ کا حصہ بنیں، گروہ نے ڈیفنس اور کلفٹن میں کارروائیوں کے بعد گلشن اقبال اور گلستان جوہر کا رخ کیا۔ گروہ بنگلوں کو گیسٹ ہاؤس کے طور پر استعمال کرتا ہے،گیسٹ ہاؤس بلاکر لوگوں کو منشیات پلائی اور فروخت کی جاتی تھیں۔ جن میں  سرکاری افسر بھی شامل  ہیں۔ طالبات کے ذریعے منشیات فارم ہاؤسز اور ڈانس پارٹیز تک سپلائی کی جاتی تھیں۔