Sunday, May 19, 2024

کراچی، مچھر کالونی کے مکینوں کا تجاوزات آپریشن کیخلاف احتجاج جاری

کراچی، مچھر کالونی کے مکینوں کا تجاوزات آپریشن کیخلاف احتجاج جاری
January 24, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں مچھر کالونی کے مکینوں کا انسداد تجاوزات آپریشن کے خلاف ماڑی پور روڈ پر 8 گھنٹے سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ کالونی کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ماڑی پور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالغفور نے مظاہرین سے مذاکرات کئے جو کامیاب نہ ہو سکے۔ مظاہرین کا کہنا تھا وہ تحریری یقین دہانی تک مظاہرہ ختم نہیں کریں گے۔ دوسری جانب سے ماڑی پور پر احتجاج سے ٹریفک کی روانی بھی معطل ہو گئی۔ ماڑی پور روڈ ، آئی سی آئی پل ، آئی آئی چندریگر روڈ اور ایم  ٹی خان روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بندرگاہ سے اندرون ملک سامان لے جانے والے کنٹینرز کی آمدو رفت بھی معطل ہو گئی۔