Sunday, May 5, 2024

کراچی ، موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

کراچی ، موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ
January 11, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ گئیں۔ نئے سال کے 10 دن میں 448 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں۔ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے دعوے بے فائدہ ثابت ہوئے۔ موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔ نئے سال کا پہلا دن ہی موٹر سائیکل مالکان پر بھاری گزار۔ یکم جنوری کو مختلف مقامات سے 66 موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں۔ رواں سال کے پہلے 10 روز میں 448 موٹر سائیکل چھینے جانے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ موٹر سائیکل چوری کی سب سے زیادہ وارداتیں ضلع سینٹرل میں ہوئیں۔ ضلع سینٹرل سے 104 افراد کو موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔ سال 2018 میں موٹر سائیکل چوری کی 23 ہزار 684 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ شہر قائد میں امن وامان کی بہتر صورتحال کے دعوے اپنی جگہ لیکن موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں کمی کے بجائے ہر روز اضافہ ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔