Thursday, April 18, 2024

کراچی ، موسم گرما کی تعطیلات اب جون جولائی کے بجائے مئی جون میں دی جائینگی

کراچی ، موسم گرما کی تعطیلات اب جون جولائی کے بجائے مئی جون میں دی جائینگی
January 2, 2019
کراچی (92 نیوز) محکمہ تعلیم کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ برسوں سے چلی آنے والی موسم گرما کی تعطیلات میں اب جون جولائی کے بجائے مئی جون میں دی جائینگی۔ صوبائی وزير تعليم سندھ کی زير صدارت محکمہ تعليم کی اسٹيرنگ کميٹی کا اجلاس ہوا۔ محکمہ تعلیم سندھ نے طلبا کہ بہتر مفاد میں نئے تعلیمی سال کی تاریخ تبدیل کر دی۔ وزیر تعلیم کہتے ہیں امتحانات جلدی ختم ہو جانے کی وجہ سے طلبا کو تدریسی عمل سے چار ماہ کی فراغت مل جاتی تھی اب ایساں نہیں ہو گا۔ اسٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے نویں، دسویں، گیارہو اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جبکہ سالانہ کلینڈر ایئر کی تعطیلات میں تدریسی عمل بند جبکہ اسکولوں میں ثقافتی اور تاریخ پر مبنی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے سندھ نے تعلیمی بورڈز کے چیرمینز کو امتحانات کھلے میدان میں کروانے کی ہدایت بھی کر دی۔