Sunday, May 19, 2024

کراچی ،موسم کی تبدیلی کے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے

کراچی ،موسم کی تبدیلی کے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے
December 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں موسم کی تبدیلی کے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ، سردی کے ساتھ ہی بچوں میں بیماریاں بھی پھیلنے لگیں  اور بچوں کے سرکاری اسپتال میں ننھے مریضوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ کراچی میں موسم بدلتے ہی بیماریوں نےبھی سر اٹھالیا  ، سرد موسم نے بچوں پر وار کردیا ۔ شہر قائد میں سرد موسم نے بچوں کو نزلہ، زکامکھانسی اور بخار میں مبتلا کردیا  ہے جس کے باعث اسپتالوں میں بھی رش بڑھنے لگا ۔ طبی ماہرین نے بھی والدین کو خبردار کردیا  اور ٹھنڈے موسم کا مقابلہ کرنے کیلئے بچوں کو گرم پہناوؤں کا مشورہ دیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے بدلتے موسم کے اتار چڑھاؤ کو  ہرگز ہلکا نہ لیا جائے۔