Thursday, April 25, 2024

کراچی: موسم سرماکی پہلی بارش سے موسم خوشگوار،برساتی نالوں کی صفائی کا فرمان جاری

کراچی: موسم سرماکی پہلی بارش سے موسم خوشگوار،برساتی نالوں کی صفائی کا فرمان جاری
January 13, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش سے جہاں موسم خوشگوا ہوا وہیں واٹر بورڈ اور مئیر کراچی کو بھی فرض کا خیال آگیا،رین ایمرجنسی سینٹر فعال کرنے کے ساتھ ساتھ برساتی نالوں کی صفائی کا فرمان بھی جاری کردیا۔ تفصیلات کےمطابق موسم سرما کی پہلی بارش سے جہاں موسم خوش گوار ہوا،وہیں سردی میں بھی اضافہ ہوگیا، گلستان جوہر، صفورا، گلشن اقبال، ڈیفنس، کلفٹن اور شارع فیصل میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش نے دیدار کرایا تو واٹر بورڈ اور مئیر کراچی کو بھی فرض کا خیال آگیا،رین ایمرجنسی سینٹر فعال کروانے کے ساتھ ساتھ برساتی نالوں کی صفائی کا فرمان بھی جاری کردیا،واضح رہے کہ  برطانوی رساں ادارے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے چند روز قبل بارش کا امکان رد کردیا تھا۔