Saturday, April 20, 2024

کراچی: موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد جگہ جگہ سوپ کے اسٹالز سج گئے

کراچی: موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد جگہ جگہ سوپ کے اسٹالز سج گئے
December 19, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی کا ٹھندا موسم ہو اور پینے کے لیے گرما گرم سوپ تو پھر مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد جگہ جگہ سوپ کے اسٹالز سج گئے لیکن احسن آباد کے سوپ کی بات ہی کچھ الگ ہے۔
ذائقہ ایسا جس کی زبان نے چکھا، وہ اس کا دلدادہ ہو گیا۔
سوپ چکن کا ہو، انڈے کا ہو یا سبزیوں کا، بچے بڑے سب منٹوں میں مزیدار سوپ کا پیالہ چٹ کر جاتے ہیں۔
شہری کہتے ہیں کہ سوپ کا مزہ اڑانے کیلئے سردی کی شدت میں اضافہ ضروری ہے۔