Friday, March 29, 2024

کراچی : موسم بدلتے ہی وبائی امراض پھوٹ پڑے

کراچی : موسم بدلتے ہی وبائی امراض پھوٹ پڑے
September 24, 2016
کراچی(92نیوز) کراچی میں موسم بدلا تو مختلف وبائی امراض پھوٹ پڑے،جس کےبعد سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔ تفصیلات کےمطابق مختلف بیماریوں میں مبتلا شہریوں نے سرکاری اسپتالوں کا رخ کرلیا طبی ماہرین کے مطابق موسمی بیماریاں وقت کے ساتھ ختم ہوجاتی ہیں۔ دوسری جانب ائرکنڈیشنڈ کےاستعمال میں زیادتی کی وجہ سے پٹھوں میں درد کی شکایت کرنے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ گئی۔  مریضوں کا کہنا ہےکہ سرکاری اسپتالوں میں ناقص سہولیات کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ طبی ماہرین نےمشورہ دیا کہ گھروں اور گلیوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ بازاری اشیاء کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔