Friday, April 26, 2024

کراچی ،موبائل فون کیلئے طلب علم قتل ‏

کراچی ،موبائل فون کیلئے طلب علم قتل ‏
April 2, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی  کے علاقے کورنگی میں اسٹریٹ کرمنلز نے آٹھویں جماعت کے طالب علم احسن کی موبائل فون کے لئے جان لے لی۔

کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈاکوؤں نےگھر کےباہر بیٹھے طالب علم احسن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مقتول کےوالد کا کہنا ہے کہ ان  کا  بیٹا احسن ٹیوشن پڑھ کر آیا تھا اور گھر کے باہرچبوترے پر بیٹھا موبائل فون پر گیم کھیل رہا تھا،ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی  اورمزاحمت پرفائرنگ کرکےاسےقتل کردیا۔

پندرہ سالہ احسن  آٹھویں جماعت کےپیپر دے کر فارغ ہوا تھا ۔

احسن کےوالد نےکہا کہ ملزم بیٹے سے تھپڑ مار کر موبائل چھین لیتے گولی مارنے کی کیاضرورت  تھی ؟۔