Friday, March 29, 2024

کراچی ،موبائل اسمگلنگ اسکینڈل ، کسٹم اپریزمنٹ نے تین مقدمات درج کرلئے

کراچی ،موبائل اسمگلنگ اسکینڈل ، کسٹم اپریزمنٹ نے تین مقدمات درج کرلئے
January 15, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) موبائل اسمگلنگ اسکینڈل  میں کراچی میں کسٹم اپریزمنٹ نے تین مقدمات درج کرلئے ۔ اسمگلروں کی معاونت کے الزام میں الحمد انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کےکنٹری ہیڈ احمد مرزا سمیت دوافراد گرفتار کرلئے گئے ۔ 

ویسٹ ہارف سے موبائل اسمگلرز کی معاونت کے الزام میں آل حمد انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے کنٹری ہیڈ احمد مرزا سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں مینجر مہدی شیروانی بھی شامل ہے۔

ڈپٹی کلیکٹر کسٹم عمران رسول کہتے ہیں گرفتار افراد نے اسمگلرز کی مدد کی ۔ تین مقدمات درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔ دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

کسٹم اپریزمنٹ نے چودہ جنوری کو ہونے والی کارروائی میں ایک ارب مالیت کے موبائل فونز برآمد کئے تھے ۔ جو مس ڈکلریشن کے زریعے منگوائے گئے تھے ۔