Friday, March 29, 2024

کراچی ،منگھوپیر میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونیوالے حسن کی لاش برآمد

کراچی ،منگھوپیر میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونیوالے حسن کی لاش برآمد
December 11, 2018
کراچی ( 92نیوز) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونیوالے  10 سالہ معصوم حسن کی لاش مل گئی ۔   پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کا شبہ ظاہر کردیا، زیادتی کی تصدیق حتمی پوسٹ مارٹم آنے کے بعد ہو سکے گی۔ کراچی میں ایک اور درناک واقعہ سامنے آیا ہے ،   منگھو پیر میں 8 دسمبر کو گھر کے باہر سے لاپتہ معصوم حسن کی لاش مل گئی، لاش گھر سے ایک کلومیٹر دور خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی۔ صاحبزادے کی موت کا سن کر والدین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، والدہ پر سکتہ طاری، لخت جگر کی یاد بے چینی بڑھارہی ہے۔ شدت غم سے نڈھال حسن کے چچا کا کہنا تھا کہ 10 سالہ حسن بہن، بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ۔ عباسی شہید اسپتال میں بچے کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا، پولیس حکام کے ابتدائی طور پر بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے شک کا اظہار کیا ہے، تاہم زیادتی کی تصدیق پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ آنے  کے بعد ہو سکے گی ۔