Wednesday, April 24, 2024

کراچی ، منگھوپیر میں قتل ہونیوالی 7 سالہ رابعہ کے کیس میں بھی کوئی پیشرفت نہ ہو سکی

کراچی ، منگھوپیر میں قتل ہونیوالی 7 سالہ رابعہ کے کیس میں بھی کوئی پیشرفت نہ ہو سکی
April 19, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے بڑے کیسز میں پولیس کی ناقص تفتیش کا فائدہ ملزمان کو ہو رہا ہے ۔ دو دن پہلے منگھوپیر میں قتل کی جانے والی سات سالہ رابعہ کے کیس میں بھی کوئی پیشرفت نہ ہو سکی، شک کی بنیاد پر گرفتار دو ملزمان سے تفتیش میں بھی کوئی اہم سراغ نہیں ملا ۔ ادھر اب تفتشی ٹیم نے جائے وقوع کی جیو فینسک کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پولیس یہ بھی پتہ نہیں کر سکی کہ احتجاج کےدوران الیاس کس کی گولی لگنے سےجاں بحق ہوا تاہم  تفتیشی ٹیم نے ہوائی فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کی شناخت کرلی ۔