Monday, May 13, 2024

کراچی، منگھوپیر میں بین الصوبائی گروہ کے 3 اغوا کار ہلاک، 2 شہری بازیاب

کراچی، منگھوپیر میں بین الصوبائی گروہ کے 3 اغوا کار ہلاک، 2 شہری بازیاب
May 4, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی میں بین الصوبائی گروہ کے 3 اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ 2 شہری بازیاب کرا لئے گئے۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی جانب سے بین الصوبائی گروہ کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں بین الصوبائی گروہ کے 3 اغوا کار مارے گئے جبکہ 2 شہری بازیاب کرا لئے گئے۔

ادھر اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی میں جعلی کرنسی کی سپلائی میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرلیے، ملزمان ایک ہزار روپے کا جعلی نوٹ 250 روپے اور 5 ہزار کا نوٹ دو ہزار میں فروخت کرتے تھے۔