Thursday, March 28, 2024

کراچی: منگھوپیر خیرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد، پانچ افغان باشندوں سمیت اٹھارہ افراد گرفتار

کراچی: منگھوپیر خیرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد، پانچ افغان باشندوں سمیت اٹھارہ افراد گرفتار
August 2, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی کی ایک کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے سرچ آپریشن میں افغان باشندوں سمیت اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ منگھوپیر خیرٓباد میں حساس اداروں کی اطلاع پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک گھر میں چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ موقع سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تینوں دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ افغان باشندوں سمیت اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک دستی بم اور پستول برآمد کر لیا گیا۔