Friday, May 17, 2024

کراچی ، منگھو پیر کا قدیم گرم چشمہ بھی ٹینکر مافی کی نذر

کراچی ، منگھو پیر کا قدیم گرم چشمہ بھی ٹینکر مافی کی نذر
January 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں منگھو پیر کا قدیم گرم پانی کا چشمہ بھی ٹینکرز مافیا کی نذر ہوگیا، رات کی تاریکی میں پانی کی چوری معمول بن گئی ہے۔ کراچی میں منگھوپیر کا قدیم گرم چشمہ بھی ٹینکر مافیا سے محفوظ نہ رہ سکا، پانی کی چوری میں اضافہ ہو گیا  اور  گرم چشمہ خشک ہونے لگا ۔ رات کی تاریکی میں گرم چشمے سے ٹینکرز بھرکر پانی فروخت کیا جارہا ہے ، گرم چشمہ جلدی امراض سے صحت یابی میں کردار ادا کررہا ہے۔ ملک بھر سے آنے والے عقیدت مند گرم چشمے میں نہاکر فیض یاب ہورہے ہیں تاہم گرم چشمے سے پانی کی چوری نے عقیدت مندوں کو بھی مشکل سے دو چار کردیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ حکومت نے ٹینکر مافیا کے خلاف ایکشن نہ لیا تو قدیم گرم چشمہ ماضی کا حصہ بن جائے گا۔ ادھر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گرم چشمے کی حفاظت کیلئے گلی محلوں میں ٹینکرز مافیا کے خلاف بینرز اور پمفلٹس چسپاں کر دیے ہیں۔