Friday, April 26, 2024

کراچی منصوبوں کیلئے 749 ارب روپے کا شیئر سندھ حکومت کا حصہ ہے ، مرتضیٰ وہاب

کراچی منصوبوں کیلئے 749 ارب روپے کا شیئر سندھ حکومت کا حصہ ہے ، مرتضیٰ وہاب
September 8, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی پیکیج پر سندھ اور وفاق کی لفظی جنگ جاری ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کراچی منصوبوں کیلئے 749 ارب روپے کا شیئر سندھ حکومت اور 362 ارب روپے وفاق کا حصہ ہے۔ مرتضی وہاب نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وفاقی وزرا کی بیان بازی کے جواب میں حقائق سامنے رکھنا ضروری ہے۔ شکوہ کیا کہ کراچی کی ترقی کے گزشتہ وعدے اور اعلانات پورے نہیں ہوئے۔ 162ارب روپے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ اتوار کو وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کر کے کراچی پیکج میں باسٹھ فیصد حصے کا دعوی کیا جو غلط ہے۔ وزیراعلی سندھ اور بلاول بھٹو نے آٹھ سو دو ارب روپے کے منصوبوں کا اعلان پہلے کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پیکج وفاق کا حصہ 362.9 ارب روپے جبکہ سات سو 49 ارب روپے کا شیئر سندھ حکومت کا ہے۔ بتایا کہ ملیر کی زمینوں کا پیسہ بھی کراچی پیکج میں خرچ ہو گا۔ سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے کچھ لوگ باتوں کو ٹوئسٹ کر رہے ہیں۔ کے سی آر منصوبے کو وفاقی حکومت اپنے کھاتے میں ڈال رہی ہے جبکہ سب جانتے ہیں کہ کراچی سرکلر ریلوے سی پیک کا حصہ ہے۔