Friday, March 29, 2024

کراچی، منشیات فروش نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار

کراچی، منشیات فروش نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار
September 30, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ  کے حکم پر  پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے زمان ٹاؤن سے منشیات فروش  میں ملوث نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا ،جس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردئیے۔ زمان ٹاؤن پولیس  نے شہر میں منشیات فروشی میں ملوث  نیٹ ورک کے کارندے کو  گرفتار  کرلیا  جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ سمیرہ نامی خاتون شہر کے مختلف منشیات فروخت کرتی ہے جبکہ افضل نامی شخص فون پر منشیات سپلائی کرتا ہے ۔ گرفتار ملزم ذیشان نے کریم آباد میں بھی منشیات کے کاروبار میں خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے  ، جس کے بعد پولیس  نے گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتار ی کے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ۔