Saturday, April 20, 2024

کراچی ملیر کے علاقے معین آباد میں گیس پائپ لائن پھٹ گئی

کراچی ملیر کے علاقے معین آباد میں گیس پائپ لائن پھٹ گئی
August 16, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی ملیر کے علاقے معین آباد میں گیس پائپ لائن پھٹ گئی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق آٹھ انچ کی لائن ہیوی مشینری لگنے سے متاثر ہوئی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔ معین آباد، ملیر، ماڈل کالونی اور ان کے متصل علاقوں کی گیس بند رہے گی۔ ایس ایس جی سی کی ٹیکنیکل ٹیم نے جاۓ وقوع پرپہنچ کر مرمتی کام شروع کر دیا ہے۔ امید ہے کہ شام 7 بجے تک کام مکمل کر کے گیس بحال کر دی جاۓ گی۔