Tuesday, May 21, 2024

کراچی ، ملیر کی کئی سوسائٹیز سے متعلق فراڈ الرٹ جاری

کراچی ، ملیر کی کئی سوسائٹیز سے متعلق فراڈ الرٹ جاری
February 18, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں اینٹی کرپشن نے ملیر کی کئی سوسائٹیز سے متعلق فراڈ الرٹ جاری کر دیا۔ شہری ان سوسائٹیز میں زمین کی خرید و فروخت سے پہلے جانچ پڑتال کرلیں۔ کراچی میں نیب کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن بھی ایکشن میں آ گیا۔ ملیر کے مختلف علاقوں میں 146 آبادیوں  کے حوالے سے فراڈ الرٹ جاری کر دیا۔ اینٹی کرپشن نے فراڈ الرٹ سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کر دہ  فرانزک آڈٹ  ٹیم کی روشنی میں جاری کیا۔ فراڈ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری گلشن حدید فیز ون، ٹو ، تھری، شاہ فیصل ٹاؤن، شاہ ٹاؤن، محمد سوسائٹی، ملیر ہاؤسنگ  سمیت 146 آبادیوں میں زمین خریدتے ہوئے احتیاط کریں۔ اینٹی کرپشن حکام  کے فراڈ الرٹ میں  شامل آبادیوں میں کسی سوسائٹی کا نقشہ، تو کسی  کا لے آؤٹ پلان نہیں جبکہ  کہیں ایک ہی زمین کے ایک سے زائد دعویدار ہیں۔ اینٹی کرپشن نے شہریوں  کو ہدایت کی ہے وہ  زمین کی خرید و فروخت سے پہلے جانچ پڑتال  لازمی کر لیں۔