Thursday, April 25, 2024

کراچی ، ملیر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تاحال نہ اٹھائی جاسکیں

کراچی ، ملیر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تاحال نہ اٹھائی جاسکیں
August 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے کے صوبائی اور شہری حکومتوں کے دعوے دھرے رہ  گئے ،ضلع  ملیر میں جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر اور آلائشوں سے اُٹھنے والے تعفن نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔ عیدقرباں ختم ہوگئی مگر شہر قائد کے مختلف  علاقوں میں  لگے  گندگی کے ڈھیر اورقربانی کے جانوروں کی آلائشیں  نہ اٹھ سکیں ۔ ضلع ملیر کے علاقوں ماڈل کالونی ، اردو نگر اور سعود آباد میں پڑی آلائشیں تعفن پھیلا رہی ہیں جس سے اہل علاقہ کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تعفن زدہ ماحول میں سانس لینا بھی دوبھر ہوچکا ہے ۔ اپنے علاقوں میں پھیلی گندگی اور تعفن سے تنگ مکینوں کا کہنا ہے صوبائی اور شہری او حکومتیں صرف زبانی جمع خرچ کرتی ہیں عملی طور پر کوئی کچھ نہیں ہوتا۔