Thursday, April 25, 2024

کراچی ملیر سے کالعدم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کا دہشت گرد گرفتار

کراچی ملیر سے کالعدم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کا دہشت گرد گرفتار
April 19, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی ملیر سے کالعدم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کا دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد عثمان عرف عرفان نے دو ہزار انیس میں کمانڈر عبیداللہ عرف ثاقب کے پاس پڑوسی ملک گیا تھا۔ وہاں اس نے جدید اقسام کے اسلحے اور بارود چلانے کی تربیت حاصل کی۔ ملزم نے بارڈر کے قریب چارمنگ باجوڑ کے مقام پر سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔ دو ہزار بیس میں گرفتار دہشتگرد نے ہجرت اللہ عرف جٹ کو کراچی میں بھاری رقوم دینے کا انکشاف کیا۔ ملزم عثمان  اپنے ساتھیوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتا تھا۔

پولیس کےمطابق ملزم باجوڑ کے علاقے سے افغانستان آنے اور جانے کے خفیہ راستوں کے متعلق مکمل معلومات رکھتا ہے۔ پولیس نے ملزم سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔