Monday, May 6, 2024

کراچی، ملی بھگت سے20ہزار سے زائد جعلی اسلحہ لائسنس بنائے جانیکاانکشاف

کراچی، ملی بھگت سے20ہزار سے زائد جعلی اسلحہ لائسنس بنائے جانیکاانکشاف
January 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے گروہ نے تفتیش میں مزید اہم انکشافات کردیئے ، ملزموں نے 20 ہزار سے زائد جعلی اسلحہ لائسنس بنائے جس میں ریونیو اور ڈی سی آفس کے سرکاری ملازم بھی کردار اداکرتے رہے۔ کراچی میں سی آئی اے اور اے وی سی سی کے ہاتھوں گرفتار  گروہ نے انکشاف کیاکہ منظم انداز میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والا گروہ چار سال سے سرگرم تھا ۔ گرفتاری سے بچنے کے لئے چار سرکاری ملازمین سمیت 6ملزموں نے ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرالی،ادھر حکام نے ملزموں کی جانب سے بنائے گئے جعلی اسلحہ لائسنس کاڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرناشروع کردیا ہےگروہ کا شکار بننے والے سادہ لوح شہریوں نے بھی سی آئی اے پولیس سے رابطہ کرکے ہتھیار جمع کرانا شروع کر دئیے۔