Thursday, April 25, 2024

کراچی ملک کی شہ رگ،اس کی ترقی کا اثر پورے ملک پر پڑتا ہے، شاہد خاقان عباسی

کراچی ملک کی شہ رگ،اس کی ترقی کا اثر پورے ملک پر پڑتا ہے، شاہد خاقان عباسی
November 19, 2017

 کراچی (92 نیوز) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی ملک کی شہ رگ ہے جس کی ترقی وخوشحالی کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہو تے ہیں۔ کراچی میں دیر پاامن کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے کراچی میں گورنرسندھ نے ملاقات کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاق پورے ملک کی یکساں ترقی کے ویژن پر گامزن ہے عوام کی جان و مان کا تحفظ اور انھیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

کراچی میں امن و امان کے قیام کے بعد ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ مرکوز ہے۔ گورنرسندھ محمدزبیر نےکہا کہ وفاق کے تحت جاری منصوبوں کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔