Thursday, March 28, 2024

کراچی: ملٹری پولیس پر حملے بارے جیل میں قید سانحہ صفورا کے دو ملزموں سے مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر دکھا کر شناخت جاننے کی کوشش

کراچی: ملٹری پولیس پر حملے بارے جیل میں قید سانحہ صفورا کے دو ملزموں سے مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر دکھا کر شناخت جاننے کی کوشش
December 3, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں ملٹری پولیس پر حملے کے متعلق پوچھ گچھ کا دائرہ کار یونیورسٹیوں اور جیل تک بڑھا دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سانحہ صفورا کے ملزموں سے بھی واردات سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ کراچی میں ملٹری پولیس پر حملے اور اس واردات میں ملوث ملزموں کا تعاقب ہر مقام پر شروع کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے جیل میں قید سانحہ صفورا کے دو ملزموں سے بھی اس حملے سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزموں کو مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر دکھا کر شناخت جاننے کی کوشش بھی کی گئی۔ دوسری جانب شہر کی سات نجی اور سرکاری جامعات کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے تانے بانے بین الاقوامی دہشتگرد گروپ سے ملنے کے اشارے موجود ہیں اور اس ضمن میں سات مخلتف یونیورسٹیز کا ریکارڈ بھی جانچا جائیگا۔