Thursday, April 25, 2024

کراچی : ملٹری پولیس حملے میں استعمال ہونیوالے اسلحے کی فرانزک رپورٹ حاصل کر لی گئی

کراچی : ملٹری پولیس حملے میں استعمال ہونیوالے اسلحے کی فرانزک رپورٹ حاصل کر لی گئی
December 1, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کی   ایم اے جناح روڈ  پرملٹری پولیس پر ہونے والے حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے کی فارنزک رپورٹ حاصل کرلی گئی حملہ آور وہی نکلے جنہوں نے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اپلکاروں  کی جان لی تھی ۔ تفذصیلات کےمطابق پولیس ، ڈاکٹرز اور رینجرز پر استعمال  ہونے والا اسلحہ آج  پاک فوج کے جوانوں پر بھی استعمال ہوگیا، فارنزک رپورٹ کے مطابق  ملٹری  پولیس پر  اسی اسلحے سے گولیاں برسائی گئیں جس سے رینجرز الکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ ذرائع کےمطابق دونوں پستولوں سے ویسٹ زون میں پولیس،رینجرزاورڈاکٹروں سمیت 14 افرادکوقتل کیاجاچکا ہے،انہی پستولوں سےمومن آباد میں ہیڈکانسٹیبل امیرخان،کانسٹیبل  راشد مدینہ کالونی میں کانسٹیبل اقبال کو قتل کیا گیا ،اتحاد ٹاؤن میں کانسٹیبل تنویر قیصر کی جان لینے کے لیے بھی یہی اسلحہ استعمال ہوا ۔ انہی پستولوں سے پیر آباد میں ڈاکٹر ضیا ، سعید آباد میں ڈاکٹر احسان کا خون ہوا  رواں برس جنوری میں اورنگی ٹاؤن میں عاطف، اتحاد ٹاؤن میں سیف اللہ جبکہ مومن آباد میں اشرف اور ڈاکٹر مراد  کی زندگی کا کام بھی اسی اسلحے سے تمام کیا گیا۔  ذرائع کے مطابق  رینجرز پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خاکے تیار کر لئیے گئے تھے ملٹری پولیس  اور رینجرز پر ہونے والے حملے کے  فارنزک میچ ہونے کےبعد  یہ بات واضح ہوگئ ہے کہ  انہی ملزمان  نے  ملٹری پولیس پر حملہ کیا۔