Saturday, April 20, 2024

کراچی : ملٹری پولیس جیپ پر حملے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا

کراچی : ملٹری پولیس جیپ پر حملے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا
December 1, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں دہشتگردوں  نے  ایک اور بزدلانہ کارروائی کی، پیٹھ پیچھے حملہ کرنے والوں کی فائرنگ سے ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کے دو  اہلکار شہید ہوگئےواقعے کا مقدمہ انسداددہشت گردی کی دفعات کے تحت پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق نامعلوم  موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے  بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے گل پلازہ کے سامنے کھڑی ملٹری پولیس کی جیپ پر پیچھے سے کی گولیوں کی بوچھاڑ کر دی ۔ فائرنگ سے گاڑی میں موجود پاک فوج کے دوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس رینجرز اور فوج کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کردیا  پولیس کے مطابق حملہ آور منہ ڈھانپے ہوئے تھے جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے پانچ خول بھی پولیس نے قبضے میں لے لئیے ۔ ایم اے جناح روڈپر سیکورٹٰی کے حوالے سے جب ایس ایس پی ساؤتھ سے سوال کیا تھا آئیں بائیں شائیں کرتے رہے افسوسناک واقعہ کے بعد سی ٹی ڈی گارڈن میں تمام افسران سر جوڑ کر بیٹھ گئے ذرائع کہ مطابق  قانون نافذ کرنے والے ادارے ملٹری پولیس پر ہونے والے حملے کی تحقیقات حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے تناظر میں کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف دواہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ پریڈی میں درج کر لیا گیا ہے ۔