Sunday, September 8, 2024

کراچی : ملزم کیخلاف گواہ پیش نہ کرنے پر 5 پولیس اہلکار گرفتار کرنے کا حکم

کراچی : ملزم کیخلاف گواہ پیش نہ کرنے پر 5 پولیس اہلکار گرفتار کرنے کا حکم
January 9, 2016
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کے خلاف گواہ پیش نہ کرنے پر 5 پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم عثمان کے خلاف گواہ پیش کرنے میں ناکامی پر پولیس اہلکار اورنگزیب جدون‘ ریاض اور نصیر سمیت دیگر دو اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ پولیس اہلکار گزشتہ کئی سماعتوں پر پولیس حملہ کیس کے ملزم عثمان کے خلاف گواہ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ملزم پر تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں پولیس پر حملے کا الزام ہے۔