Friday, April 26, 2024

کراچی، ملتان اور راولپنڈی کے کور کمانڈرز کو تبدیل کر دیا گیا

کراچی، ملتان اور راولپنڈی کے کور کمانڈرز کو تبدیل کر دیا گیا
August 24, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کے اعلی سطح کے تقرر و تبادلے ہو گئے۔ کراچی، ملتان اور راولپنڈی کے کور کمانڈرز کو تبدیل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو انسپکٹر جنرل کمیونیکشنز اینڈ آئی ٹی اور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا مقرر کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اس سے قبل انسپکٹر جنرل کمیونیکشنز اینڈ آئی ٹی تھے جبکہ جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر کراچی کے عہدے پر تعینات تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف تھے جبکہ  لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی کے عہدے پر تعینات تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف اس سے قبل چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تھے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کور کمانڈر ملتان کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔