Thursday, September 19, 2024

کراچی ،مقصود قتل کیس کی ایف آئی آر 4 پولیس اہلکاروں کیخلاف درج

کراچی ،مقصود قتل کیس کی ایف آئی آر 4 پولیس اہلکاروں کیخلاف درج
February 18, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے مقصود کی آیف آئی آر چار پولیس اہلکاروں کیخلاف درج کر لی گئی ۔

مقصود احمد کو 20 جنوری کو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا جب کہ ایف آئی آر عدالت کے حکم پر درج کی گئی ۔

پولیس کی جانب سے پہلے مقصودکو ڈاکو قرار دیا گیا تھا مگر بعد میں علم ہوا کہ مقصود راہگیر تھا ۔